نوازشریف اور مریم کے ٹیکس گوشواروں میں کوئی تضاد نہیں‘ فرگوسن کی رپورٹ

06 نومبر 2016

اسلام آباد( صباح نیوز)چارٹرڈ اکانٹنٹ فرم فرگوسن کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے ٹیکس گوشوارے قانون کے عین مطابق ہیں اس میں کوئی تضاد نہیں۔ دو ہزار گیارہ میں \مریم نواز کے نام خریدا گیا پلاٹ گوشواروں کے درست کالم میں درج ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کے ٹیکس گوشواروں میں مریم نواز کا نام زیرکفالت افراد میں شامل نہیں تھا اور وزیراعظم کو مریم نواز کا نام کالم بارہ میں اس لئے لکھنا پڑا کیونکہ خود کفیل اولاد کیلئے گوشواروں میں کالم نہیں تھا۔ ٹیکس گوشواروں کے فارم میں تبدیلی دو ہزار پندرہ میں ایف بی آر نے کی اس کے بعد دیگر کا کالم فارم میں شامل کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا پلاٹ کی خریداری کے وقت مریم نواز خود بھی ٹیکس فائلر تھیں۔ مریم نواز نے اگلے سال بینک ذرائع سے رقم ادا کر کے پلاٹ اپنے نام کرا لیا جبکہ مریم نواز نے دو ہزار بارہ تیرہ کے گوشواروں میں پلاٹ اپنے نام پر ظاہر کیا۔
فرگوسن / رپورٹ