ترکی‘ بم حملہ ‘2 بچے جاں بحق اپوزیشن کے اخبار کا9 رکنی عملہ گرفتار

06 نومبر 2016

انقرہ (رائٹرز + اے پی پی) ترکی کے صوبے سرنک میں کرد باغیوں کے بم حملے میں 2 بچے مارے گئے۔ حکام نے کریک ڈا¶ن کے دوران اپوزیشن پارٹی کے اخبار کم حریت کے 9 ارکان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا تو ریمانڈ دے دیا گیا۔ مسیحی تنظیموں نے امریکی پادری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ ادھر ترکی محکم خارجہ کے ترجمان نے کہا بیلجیئم کی عدالت کا فیصلہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی خلاف ورزی ہے۔ دہشت گرد تنظیم ایس کے کے کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینا قابل مذمت ہے۔ حکومتی عہدیدار نے کہا دیار بیکر میں کار بم دھماکے میں کرد باغی ملوث ہیں۔ داعش نہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز 11 افراد مارے اور 100 زخمی ہوئے تھے۔امریکہ اور یورپی یونین نے مخالفین کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ناکام بغاوت کے بعد ترکی سے یونان فرار ہونیوالے 8 فوجیوں کی حراست میں توسیع کر دی گئی۔