قوم باہر آئے‘ کرپشن کیخلاف تحریک چلانے کا وقت آگیا: صدر سپریم کورٹ بار

06 نومبر 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر سپریم کورٹ بار رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے۔ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ نے ملک کو سیاسی عدالت سے بچایا، کرپشن کے دیگر معاملات نیب اور دیگر عدالتوں میں چلائے جائیں، میمو گیٹ سکینڈل سیاست کا شکار ہوگیا۔ 4 سال سے میمو گیٹ سکینڈل کی سماعت نہیں ہوئی۔ ریٹائرڈ جنرل اور ریٹائرڈ جج کو سیاست میں نہیں آنا چاہئے۔ وکلاءتحریک کی طرح قوم کرپشن کے خلاف بھی باہر آئے، آزاد عدلیہ کا خواب مزدوروں کے حق میں فیصلوں سے پورا ہوگا، کمیشن زیادہ ہونے پر سرکاری توجہ سڑکوں اور پلوں پر ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار