لاہور: پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، مسافر محفوظ
لاہور( نوائے وقت رپورٹ) لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی ابو ظہبی جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارہ حادثے سے بچ گیا، نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا تا ہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی طیارے میں سوار130مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے انجن کو معمولی نقصان پہنچاپرواز لاہور سے براستہ رحیم یار خان، ابو ظہبی جا رہی تھی۔
ہنگامی / لینڈنگ