غیر قانونی طو رپر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 68 افراد گرفتار

06 نومبر 2016

کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 68 افراد گرفتار۔دوران ِ چیکنگ جیوانی اور گوادر (بلوچستان )سے مختلف گاڑیوں اور بسوں میںسے پاکستان کوسٹ گارڈز نے68افراد کوگرفتار کر لیا جس میں6افغانی،3ایرانی،ایک بنگالی اور58پاکستانی شہری شامل ہیں۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیاہے۔
68 گرفتار