بلاول بھٹو کے جلسہ عام کی سیکیورٹی کے لئے اڑھائی کروڑ روپے فنڈز کی خبر درست نہیں ، محکمہ داخلہ سندھ
کراچی (وقائع نگار)محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ضلع گھوٹکی میں ہونے والے جلسہ عام کی سیکیورٹی کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع گھوٹکی میں ہونے والے جلسہ عام کی سیکیورٹی کے لئے اس قسم کے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے اور اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
محکمہ داخلہ/ سندھ