بلاول شادی کریں لیکن چچا عمران کے مشورے سے بچیں: عابد شیر، یہ انکا ذاتی معاملہ ہے: ایاز صادق

06 نومبر 2016

فیصل آباد + کراچی (نمائندہ خصوصی+ سٹاف رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو اب شادی کر لینی چاہیے، ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تاہم وہ اپنے چچا عمران کے مشورے پر نہ لگیں اور مطلقہ عورت سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سب سے بڑا ڈاکو ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے پاکستان اور کے پی کے کے لئے سیکورٹی رسک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صوبوں میں نفاق ڈالنے کی کوشش کی ہے انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ عابد شیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے اپنے گھر سے شروع کریں اور بتائیں کہ اربوں روپے باہر کیسے گئے بعد میں انکل نوازشریف کی طرف انگلی اٹھائیں۔ عمران کے دائیں بائیں کھڑے سب لوگ چور ہیں۔ پرویزخٹک نے سلطان راہی کی نقل کرتے ہوئے انتہائی گھٹیا زبان استعمال کر کے مسلح جھتے کے ہمراہ وفاق پر حملہ کی کوشش کی ہے انہیں اس کا جواب دینا ہو گا جبکہ عمران کے متعلق عابد شیرعلی نے کہا کہ اب عدلیہ اور جمہوریت کی بقاءکا فیصلہ ہو گا اور عمران کو عدالتی فیصلے کے بعد قوم سے اور میاں محمد نوازشریف سے معافی مانگنا ہو گی۔ اس کے بعد انہیں اخلاقی طور پر چاہیے کہ وہ ملک بدر ہو جائیں۔ شیخ رشید مشرف کے لے پالک بچے ہیں۔ شیخ رشید نے مشرف سے مل کر شریف خاندان کا احتساب کیا وہ نوازشریف کا چپڑاسی بھی بننے کے قابل نہیں ہے۔ سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق نے کہا ہے کہ (ن) لےگ مےں متبادل وزےر اعظم پر کوئی بات نہےں ہوئی‘ سپرےم کورٹ مےں پانامہ لےکس کا کےس ہے اس پر بحث نہےں کرنی چاہےے اب فےصلہ سپرےم کورٹ نے کر نا ہے۔ بلاول بھٹو کی شادی کے متعلق بات پسند آئی اللہ انکو صحت اور تندرستی دےں‘ ظفر علی شاہ کو پارٹی نے ٹکٹ نہےں دےا جسکی وجہ سے وہ مختلف باتےں کرتے رہتے ہےں۔ سردار اےاز صادق نے کہا کہ شادی بلاول بھٹو کا ذاتی معاملہ ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 900ارب لگاکر بھی صوبہ کھنڈر نظر آئے تو دوسروں کے بجائے اپنا احتساب کرنا چاہیے ۔ پنجاب کے تمام شہروں کی حالت بدل رہی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں بدل سکتی، کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کراچی کی ضرورت ہے، میٹروٹرین اورمیٹروبس سب سے پہلے کراچی میں بننی چاہیے تھی،3 سال پہلے ریلوے کباڑ خانہ تھا، لیکن اب آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی ہے، فاروق ستار کے نفرت انگیز بیان سے لاتعلقی کے اظہار کو سراہتا ہوں، بانی ایم کیوایم کی مہربانی ہے کہ انہوں نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ریلوے ملازمین کے لئے تعمیر کئے گئے فلیٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی بچے ہیں، ان کے بڑا ہونے میں وقت لگے گا، جب بڑے ہو جائیں تب ہی بڑوں کی باتیں کریں، 2018ءسے پہلے الیکشن کی کوشش کرنے والے کسی کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کندھا نہیں عوام کے جوتے ملیں گے، جہانگیر ترین ایک سپاہی کا بیٹا ہے اتنا امیر کیسے ہو گیا، ساری چیزیں قوم کے سامنے آنی چاہیں، پاکستان کو لوٹنے والوں کا عنقریب پورا احتساب ہوگا۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے وفاق پر دھاوا بولا جو قابل مذمت ہے۔ احتساب کے سیٹ اپ پر قانون سازی ضرور ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عادت ہے کہ وہ غیرضروری مسائل پر سیاست کرتے ہیں اور اپنے مخالفین پر بغیر ثبوت کے الزامات لگاتے ہیں۔
وزراء

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...