راولپنڈی جنرل راحیل شریف کے حق بینر لگا دئے

06 نومبر 2016

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کے معروف فوارہ چوک اور راجہ بازار کے کھمبوں پر عوامی مانیٹرنگ سیل کے ترجمان شیخ امجد علی نے ہفتہ کے روز بینر لگا دئے جن میں پر اس نعرے کے ساتھ آغاز کیا گیا ہے ’’پاکستان ہماری جان سب سے پہلے مسلمان‘‘ جبکہ بینر میں حکومت ، اپوزیشن ،ارکان اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال تک سیاست میں حصہ لینے پر پابندی کم کر کے ایک سال کردیں تاکہ 2018 ء کے الیکشن میں ہمارے ملک کی نامور شخصیت جنرل راحیل شریف حصہ لے کر وزیر اعظم بن جائیں امید ہے کہ ان کی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائے گی انشا اللہ اس طرح عسکری اور سول حکومت میں ہم آہنگی آ جائے گی ہمارا ملک تیزی سے ترقی کرے گا بینر لگانے والے شیخ امجد علی نے بینر پر جنرل راحیل شریف کی تصویر بھی کوٹ شرٹ اور ٹائی والی لگائی ہے شہری یہ بینر دلچسپی سے دیکھتے اور اس پر لکھی تحریر پڑھتے نظر آئے۔
بینر