خیبر پی کے حکومت کا چوہدری نثار کےخلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم اعلیٰ عدلیہ میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور حکومت پنجاب کے خلاف خیبرپختونخوا کاپنجاب اور پورے پاکستان کے ساتھ زمینی رابطے بند کرنے اور نہتے عوام پر ظلم و بربریت کی داستان رقم کرنے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں تاکہ اس کا ایک بار ہی فیصلہ ہوجائے اور آئندہ کوئی بھی کسی صوبے کے راستے غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی طریقے سے بند نہ کرسکے۔ ہم ایف آئی آر درج کرنے بھی جارہے ہیں لیکن ایف آئی آر کا حشر نشر ہمیں معلوم ہے۔ ہم وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، حکومت پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی اسلام آباد کمانڈنٹ فرنٹیرکانسٹیبلری کے خلاف رٹ پٹیشن دائرکررہے ہیں۔ جس پر کام شروع ہوچکا ہے۔ اس لیے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کادروازہ انصاف کے لیے کھٹکھٹا رہے ہیں تاکہ سب پر واضح ہو کہ آئین میں راستے بند کرنے کی کوئی گنجائش ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا اورزیادتی کی گئی ۔ہمیںظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا ۔ ہم چیختے رہے کہ کونسا قانون ہے جو نہتے لوگوں پر شیلنگ کررہا ہے کیا ان نہتے لوگوں نے فساد کی بات کی تھی ۔ہم تو صرف اپنے قائد کی کال پر اُن کا محاصرہ توڑنے بنی گالہ جارہے تھے ۔ ان کی جان کو خطرہ تھا ۔ وہ نوشہرہ کے تفصیلی دورے کے موقع پر نوشہرہ میں اخبار نویسیوں سے بات چیت کررہے تھے۔
خیبر حکومت اعلان