آئی ایم ایف پروگرام‘ 3 برس میں پاکستان کی ترقی قابل تعریف ہے: لیگارڈ

06 نومبر 2016

اسلام آباد (این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیان لیگارڈے نے آئی ایم ایف کے تعاون سے پروگرام کے تناظر میں گذشتہ تین برس کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار اقتصادی کارکردگی کی تعریف کی ہے یہاں جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام اپنے ایک مکتوب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام معیشت کے ابھرنے کی صلاحیت اور نتیجہ خیز نوعیت کے انفراسٹرکچر اصلاحات کے ذریعہ اقتصادی بڑھوتری کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے ان اہم کامیابیوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور اپنے حالیہ دورہ کے دوران حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام پر مفید بات چیت اور رابطوں پر ان کی تعریف کی۔
لیگارڈ/ خط