5 ارب کی کرپشن‘ شرجیل میمن و دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی (وقائع نگار)کراچی کی احتساب عدالت نے 5 ارب76کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں شرجیل میمن اور دیگر مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 3 دسمبر تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر ملزمان کے خلاف 5 ارب 76کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔ عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ شرجیل میمن کے ساتھ دیگر مفرور ملزمان میں انیتا بلوچ اور الطاف حسین شامل ہیں ملزمان پر 5 ارب 76 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ 6ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔
وارنٹ گرفتاری