عمران خان اور پرویز خٹک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

06 نومبر 2016

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن لائرز فورم نے وفاق کو نقصان پہنچانے‘ منتخب وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے‘ سیکیورٹی اداروں کو اکسانے‘ سرکاری املاک اور درجنوں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کرنے کے الزامات کے تحت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف مقامی عدالت میں انڈر سیکشن 22 اے کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی جس میں سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سی پی او اور ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیا ہے اور مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔
عمران۔ درخواست