مچھ سکیورٹی فورسز کی کارروائی ٹرین حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم 3 دہشت گرد ہلاک

06 نومبر 2016

مچھ (نوائے وقت نیوز) مچھ میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک۔ دہشت گرد ٹرین حملوں میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق مچھ کے علاقے آب گم میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ایف سی حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد 7 اور 16 اکتوبر کو ہونیوالے ٹرین حملوں میں ملوث تھے۔ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔