سعد رفیق پہلے ریلوے کو ٹھیک پھر سندھ کی فکر کریں،مولا بخش چانڈیو

06 نومبر 2016

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی تنقید پر انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق پہلے ریلوے کی حالت سدھاریں پھر سندھ کی فکر کریں ۔خود خواجہ صاحب کی وزارت کارکردگی کے لحاظ سے قابل فخر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی نااہلی نے سموگ بن کر شہریوں کا جینا دو بھر کردیا ہے آلودگی اور گندگی کے باعث لاہور کے رہنے والوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے ایک جاری ہونے والے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق گندگی پر شہباز شریف کو لیکچر دیں ایک خاندان کی سیاست کی بات کرنے سے قبل جاتی امراءاور اس کے حواریوں پر نظر ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں آئے دن ڈینگی قیامت کی صورت اختیار کرلیتی ہے، وفاقی وزیر اس کا بھی نوٹس لےں‘ہزاروں بچے لاہور سے اغوا ہوئے ہیںوفاقی وزیر اس کا بھی نوٹس لےں‘ پنجاب کے فرشتے حکمران سستی روٹی کا بھی حساب دیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل سے جان نہیں چھڑاسکتے ہیں۔
چانڈیو