کراچی‘ فائرنگ سے2 افراد ہلاک

06 نومبر 2016

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے میں 2 افراد قتل ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سچل کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔