ایم کیو ایم ایک تھی، ہے اور رہے گی، فاروق ستار
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم ایک تھی ، ہے اور رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاون میں منعقدہ خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو مزار قائد کے سامنے قائد اعظم کو گواہ بناکر تاریخی جلسہ کی نئی ریت ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر، کنور نوید جمیل، قمر منصور، گلفراز خان خٹک، شاہد پاشا، شیراز وحید سمیت تمام بے گناہ کارکنان کو بھی بہت جلد باہر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک وائٹ پیپر لارہے ہیں، پانامہ لیکس کے ساتھ ساتھ سندھ کی لیکس بھی سپریم کورٹ چیک کریں اور سندھ کی تجوری میں موجود سوراخوں کو بند کیا جائے۔ صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرینگے اور گھپلوں کو سامنے لائیں گے۔ رکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اس شہر کی تقدیر صرف اور صرف ایم کیو ایم ہی بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے انتخابات میں پی پی پی کو سندھ کی اپوزیشن میں بیٹھے پر مجبور کردیں گے۔ رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو ، افشاں عمران رکن قومی اسمبلی محبوب عالم او ردیگر نے بھی خطاب کیا۔
فاروق ستار