بلوچستان کے مسائل
مکرمی‘ پاکستان کسان مزدور پارٹی کے کارکن پنجاب کے دانشوروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے مسائل حل کیلئے اپنا تاریخی کردار ادا کریں بلوچستان کا اہم مسئلہ دوسرے صوبوں کی طرح بےروزگاری ہے موجودہ خصوصی حالات کے تناظر میں فیڈریشن کے استحکام اور مرکزیت کے لیے بلوچستان کے نوجوان ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں پاکستان کی بنیاد میںاہل بلوچستان کا اہم کردار ہے جس میں اہم ادارہ محکمہ ڈاک پاکستان ہے جس کا نظام دوردراز علاقوں اور مشکل ترین ایریاز میں پھیلاو¿ ہے۔ ان کی شکائت ہے کہ گزشتہ 4/5 سال میں ان کوفراہم کی گئی۔ روزانہ کی بنیاد پر ملازمتیں نامعلوم وجوہات کی بناپر مرکزی حکومت نے ختم کردیں بحالی کے لیے ہم نے وفاقی سیکرٹری مواصلات کو بھی عرصہ دو سال درخواست سے بھیج رکھی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور سیکرٹری وزارت مواصلات سے اپیل ہے کہ ان کی ملازمتیں بحال کی جائیں۔
( محمد ایوب چوہدری چیئرمین پاکستان کسان مزدور پارٹی راولپنڈی ‘ 0300-5320306)