عظمت کا افتخار

06 نومبر 2016
عظمت کا افتخار

مکر می :جنر ل را حیل شر یف نے بطو ر آ رمی چیف تین سا ل کی مدت میں وہ نا قا بل یقین کا میا بیاں حا صل کی ہیں جو کہ نئے آ نے والے آ رمی چیف کیلئے بھی ایک مشعل را ہ کی حیثیت رکھتی ہیں ، قوم یہ امید لگا ئے بیٹھی ہے کہ جنر ل را حیل شر یف نے مختصر مدت میں حیران کن اور قا بل ذکر کا میا بیا ں حاصل کر نے کیلئے جو حکمت عملی اختیار کی اسی کے تحت نئے آ رمی چیف بھی ایک نئے ولولے، جو ش اور جذ بے کے ساتھ کا میا بیاں حا صل کر نے کے سلسلہ کو جا ری رکھیں گے اور دہشت گر دی کے نا سور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس پا ک دھر تی سے خا تمہ کر دیا جا ئے گا جہا ں ہما ری آ نے والی نسلیں پر امن ما حول میں اپنا روشن مستقبل تلا ش کر سکیں،جنر ل را حیل شر یف نے پا کستان کے ازلی دشمن بھا رت کی آ نکھوں میں آ نکھیں ڈال کر جس طر یقے سے تمام سا زشوں کا جواب دیا ہے اور بھا رتی خفیہ ادارے را کے تعاون سے افغا نستان میں چلنے والے دہشتگردی کے کیمپس کو للکارتے ہو ئے اب تک اس نیٹ ور ک کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے وہ بھی اپنی مثال آ پ ہے،بلو چستان سے بھا رتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھو شن یا دیو کی گر فتاری اس سلسلے کی اہم کڑی تھی، بھا رتی دھمکیوں اور گیدرڑپھبکیوں کے جواب میں جس طر یقے سے جنر ل را حیل شر یف نے برا ہ را ست و طن کا دفا ع محفوظ ہو نے کا پیغام قوم کو پہنچا یا اس سے جہاں پا کستا نی عوام کو نا قا بل تسخیر ہو نے کا احساس اجا گر ہوا وہیں دوسری جا نب بھا رت کے اوسان بھی خطا ہو گئے، یہ ما ننا ہو گا کو جنر ل را حیل شر یف بھا رتی فو ج، حکو مت اور انتہا پسندوں کے ذ ہنوں پر چھا ئے ہو ئے اور انہیں نفسیا تی طو ر پر شکست دے چکے ہیں، اس با ت کا اندازہ بھا رتی میڈ یا کی ز بان کو دیکھ کر بھی لگا یا جا سکتا کہ وہ جنر ل را حیل شر یف کی جنگی حکمت عملیوں اور دہشت گردی کے خلاف جا ری جنگ میں حا صل کی جا نے والی کا میا بیوں سے کس قدر خوفزدہ ہیں ، بھا رت کو نفسیا تی شکست دینا اور انکے ذ ہنو ں پر سوار ہو نا بھی پا کستا نی قوم کیلئے فخر کا با عث بنا، جنرل را حیل شر یف پا ک چین اقتصادی را ہداری کو در پیش سیکیو رٹی خطرات سے لا حق تھے لہذا انہوں نے قو می مفاد کے عظیم تر منصو بے کی کا میا بی سے تکمیل کو یقینی بنا نے کیلئے ذ اتی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا اور اس منصو بے کیلئے بھر پور سیکیو رٹی فرا ہم کر ر ہے ہیں،جنر ل را حیل کی خد مات کو یقینا ہمیشہ سنہر ے الفا ظ میں رقم کیا جا ئیگا،دنیا کی ایک عظیم فوج کی قیا دت کر نے ،قوم کو تحفظ اور نا قا بل تسخیر ہو نے کا احسا س دلا نے وا لے اور دشمن کی آ نکھوں میں آ نکھیں ڈال کر با ت کر نے والے ایسے جنرل کو جتنا بھی خرا ج تحسین پیش کیا جا ئے وہ کم ہے ان کی کا میا بیوں کو بیان کر نے کیلئے جتنا بھی لکھا جا ئے وہ بھی کم ہے تا ہم یہ امید کر نی چا ہیئے کہ جنر ل را حیل شر یف ریٹا ئر منٹ کے بعد بھی اپنی صلا حیتیں ار ض پا ک کا د فا ع نا قا بل تسخیر بنا نے کیلئے استعمال میں لا ئیں اور کسی نہ کسی صورت پا کستان کیلئے اپنی خد مات پیش کر تے رہیں( محمد ضمیر اسدی0333-5342372-)