مکرمی! پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔پاکستان کو اللہ پاک نے بے شمار،بے تہاشامعدنی و قدرتی وسائل سے نوازا۔ ہر طرح کا موسم،پھل،اجناس اور معدنیات پاکستان کی سرزمین کو بخشیں۔سمند ر،دریا،قدرتی خوبصورت مناظر،پہاڑ اور وادیا ں پاکستان کو بخشیں۔ پاکستان میں ہر چیز ہونے کے باوجودادھر غربت ،افراتفری اور مہنگائی کا راج کیوں ہے؟ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ صحت اور تعلیم کی سہولیات کا فقدان ہے۔ کیونکہ ہر طرف انتشار اور افرتفری کی فضا ہے اور ملک سے برکت جیسے اٹھتی جارہی ہے دنیا کی ہر چیز یہاں ہونے کے باوجود ہم دنیا کے مقروض کیوں ہیں؟ اصل میں اس سب صورتحال کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں کیونکہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو کافی حدتک چھوڑ دیا ہے۔ ہم نے سسٹم کو اس حد تک خراب دیا ہے کہ اس کو ٹھیک کرنا ایک خواب نظر آتا ہے۔ جس معاشر ے میں ایمانداری ختم اور جھوٹ اور ناانصافی عام ہوجائے وہ معاشرے بہت جلد تباہ ہوجاتے ہیں۔ آج کل ملک میں دھرنوں کا بہت زور ہے۔پی ٹی آئی نے گزشتہ دنوں یوم تشکر منایا۔ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ یوم تشکر میں نوافل ادا اور اللہ کا ذکر کرنے کی بجائے جلسے میں لڑکیا ں اس طرح سج دھج کر آئیں جیسے وہ ماڈلنگ کرنے آئی ہوں۔ دھرنا میں ناچنے گانے ڈھول دھمال اور بھنگڑے خوب ڈالے گئے۔ یہ کس طرح کا شکر اد ا کرنے کا انداز ہے؟ (عمر فاروق، منصورہ ملتان روڈ، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024