پاک فضائیہ کے ائیر کموڈورسیدفرقان احمدزیدی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی وہ ائیر آفیسر کمانڈنگ، ائیر ڈیفنس کمانڈ کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے۔
ائیروائس مارشل سیدفرقان احمد زیدی نے اکتوبر انیس سو تراسی میں پاکستان ائیر فورس کی ائیرڈیفنس برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے مختلف ائیر ڈیفنس یونٹس اور مشن کنٹرول سنٹرکی کمانڈ کی ائیرہیڈ کوارٹراسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف ائیرڈیفنس تعینات رہے۔فرقان زیدی کمبیٹ کمانڈرسکول ، ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ فرقان زیدی نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور وار سٹڈیز میں ماسٹرز کیا ہے ،ستارہ امتیاز ملٹری سیدفرقان احمد زیدی سیکٹرکمانڈرکے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں