عالمی شہرت یافتہ ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے چیمپئنز لیگ میں ہسپانوی فٹ بالر راؤل بلانکو کے اکہتر گول کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی یورپی ملک اسپین کے معروف کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ چیمپئینز لیگ کے دوران ہالینڈ کے فٹ بال کلب اجاکس کے خلاف انہوں نے دو گول کر کے ہسپانوی فٹ بالر راؤل بلانکو کے اکتہر گول کا ریکارڈ برابر کردیامیسی نے میچ کے دو ہاف میں ایک ایک گول کیا اِس دوران میسی نے ریال میڈرڈ کے پرتگالی فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے ستر گول کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا