جامعہ کراچی میں ڈینٹل کالج کے طلبہ نتائج میں تاخیر پر سراپا احتجاج بن گئے۔ طلبہ نے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ہوئے سخت نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف فراہم نہ کیاگیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے ۔
کراچی کے پانچ میڈیکل کالج کے درجنوں طلبہ نے امتحانی نتائج میں تاخیر پر جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیاطلبہ کاکہناتھاکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے نتائج میں تاخیرکی اور پھر کم مارکس دے کر ان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی، انہیں بتایا جائے کہ ان کے پانچ ماہ ضائع ہوئے اس کا جواب کون دے گا۔ طلبہ کامزیدکہناتھاکہ کہ بارہا ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا مگرکوئی جواب نہیں ملا۔اگر انہیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کادائرہ وسیع کردیا جائے گا۔۔ احتجاج کرنیوالے طلبہ میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، لیاقت میڈیکل نیشنل کالج، سرسید میڈیکل کالج ،جناح میڈیکل کالج اورلیاقت کالج آف فزیشنز شامل تھے