لندن (آن لائن) لندن میں تقریب کے دوران ایک شخص نے پرویزمشرف پرجوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ جسے سکیورٹی اہلکارنے تقریب سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لندن کے علاقے لوٹن میں سابق صدر پرویز مشرف کے کشمیری کمیونٹی سے خطاب کے دوران تقریب میں شریک ایک شخص نے سابق صدر پرویز مشرف پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اہل کاروں نے پکڑ کر تقریب سے نکال دیا۔ تقریب میں شریک اور ایک شخص نے پرویز مشرف کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہناتھاکہ حکمران ملک کا نظام ٹھیک نہیں چلارہے ہیں، اور پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں ہم آہنگی نہیں ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024