اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست سے دور کا بھی تعلق نہیں میرے نام پر لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں‘ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بدترین سیاست کر رہے ہیں۔ جائیداد ثابت ہو تو سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرا سیاست سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہم بہن بھائیوں نے ہمیشہ سیاست سے دور رہنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو غیر مصدقہ کاغذات دکھا کر بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ میرے نام پر لندن میں جائیدادوں کے حوالے سے سن کر افسوس ہوا۔ میری سنٹرل لندن میں جائیداد تو دور کی بات پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں میں اپنے والد کے ساتھ رہتی ہوں۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بدترین سیاست کر کے لوگوں کی بیٹیوں اور بچوں پر الزامات لگا رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38