کراچی (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے سندھ میں کمشنری نظام ہی رہے گا۔ ملک میں پہلے روز سے احتساب نہیں ہوا۔ موجودہ حکومت مستحکم نہیں ہے۔ نومبر موسمی تبدیلی کے ساتھ سیاسی تبدیلی کا بھی مہینہ ہو گا۔ ملک میں جو بھی مصیبتیں ہیں وہ حکومت کی پیدا کردہ ہیں اور حکومت انہیں ختم کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ مشرف نے واپس آنے کے بعد مشورہ مانگا تو ضرور دوں گا، عمران خان کی بے عزت نہیں کرنا چاہتا۔اصغر خان نے بھی کراچی مےں ائیرپورٹ سے مےٹروپول تک لمبا جلسہ کےا تھا لےکن ان کا حال سب کے سامنے ہے۔مسلم لےگ کا اتحاد ہوگا۔ گذشتہ روز کنگری ہاﺅس میں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءڈاکٹر غلام مجتبٰی و دیگر پر مشتمل وفد سے ملاقات اور بعدازاں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ سندھ میں وزارتوں کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن نئے اسلام میں رہنا مشکل ہو گیا۔ صدر سے لے کر ہر شخص کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف ڈاکٹر عبدالقدیر کے خیر خواہ ہیں اسی لئے انہیں امریکہ کے حوالے نہیں کیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024