لاہور ( سپیشل رپورٹر) وزارت داخلہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں 12 افسران کے گھروں کی تعمیر کے لئے تین کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رہائش گاہیں رینجرز ہیڈ کوارٹر غازی روڈ پر بنائیں جائیں گی ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب نے وزارت داخلہ کو کیس بھجوایا تھا جس پر ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے اجلاس میں ان رہائش گاہوں کی منظوری دے دی ہے ۔ فنڈز چند روز میں جاری کر دیئے جائیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024