لاہور (اے پی اے) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر اپنے اطوار نہ بدلے تو اس عید پر اس کی قربانی ہو سکتی ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ نئے صوبے کے قیام کے لئے آئین سے ہٹ کر کسی بھی اقدام کی (ن) لیگ سخت مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اپنے وزراءسے جب استعفٰی طلب کرے گی تو ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔شامل اگر ایک بڑے کی قربانی ہو جائے تو چھوٹے موٹے گند خود بخود صاف ہو جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38