کابل (اے پی پی) افغانستان میں مسلح جھڑپوں میں ایک برطانوی فوجی اور 6 طالبان ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج کے علاقہ میں طالبان کے اچانک حملہ میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد رواں سال کے دوران بم دھماکوں اور طالبان کے حملوں میں نیٹو فوج کی مجموعی ہلاکتیں 512 ہوگئی ہیں۔ ادھر ایساف کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 6 طالبان کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابھی تک طالبان نے ایساف کے اس دعویٰ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
افغان جھڑپیں
افغان جھڑپیں