کراچی (نمائندہ نوائے وقت) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و دیگر واقعات میں 2افراد قتل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 24سالہ محمد اسلم نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول طارق روڈ کا رہائشی تھا وہ گھر والوں سے لڑکر چند ماہ سے سچل میں رہ رہا تھا۔ ہفتہ کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر ہلاک کر دیا ۔ اورنگی ٹاﺅں نمبر 5 کے 28سالہ ادریس محبوب کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38