سکھر + بورےوالہ (بیورو رپورٹ + نامہ نگار) روہڑی ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کا انجن فیل ہونے کی وجہ سے ٹرین کئی گھنٹے تک کھڑی رہی جس پر پریشان مسافروں نے مشتعل ہو کر احتجاج کیا۔ سٹیشن ماسٹر کو مارا پیٹا اور توڑ پھوڑ کی جبکہ ادھر بورےوالہ میں روئی سے بھرا ایک ٹرالر ریلوے پھاٹک پر پھنس گیا جس کی وجہ سے کراچی سے آنے والی فرید ایکسپریس کو شہر سے باہر روکنا پڑا۔ پانچ گھنٹے تک ٹرین رکی رہنے سے مسافروں کو مشکلات و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے انتظامیہ کے انتہائی سست روی کا مظاہرہ کرنے پر بیشتر مسافر ٹرین سے اتر کر بسوں اور ویگنوں کے ذریعے اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38