موسم سرما میں گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے پیداوار میں دو سو ملین کیوبک فٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ آئندہ سی این جی کے بجائے ایل این جی اسٹیشنز کے لائسنس دیئے جائے گے جبکہ بڑی گاڑیوں میں سی این کا استعمال روکنے کے لئے قانون سازی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیدوار میں پنجاب کا حصہ صرف پانچ فیصد جبکہ کھپت سب سے زیادہ ہے۔ایل این جی کو کراچی سے پنجاب تک لانے کے لیےاقدامات کئے جارہے ہیں جو کہ اگلے سال مارچ تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اناسی ٹریلین ملین کیوبک فٹ گیس موجود ہے جبکہ صرف انتیس کیوبک فٹ ذخائر کو استعمال کیا جارہا ہے۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ انرجی پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے انڈسٹری سیکٹر سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔اُنہوں نے واضح کیا کہ موسم سرما میں تین روز سے زیادہ گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ انرجی پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے انڈسٹری سیکٹر سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔اُنہوں نے واضح کیا کہ موسم سرما میں تین روز سے زیادہ گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔