مکرمی! 15مارچ2010ءبحوالہ سول پٹیشن نمبر 325 تا 327 میں یہ حکم دیا تھا کہ فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد کے فیصلہ مورخہ 5 دسمبر2008ء(بحوالہ متفررق پٹیشن نمبرز 706, 707 وغیرہ سید فضل علی شاہ v/s سیکرٹری فنانس وغیرہ) پر عملدرآمد کرکے پندرہ دن کے اندر اطلاع دی جائے جبکہ فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد کے تفصیلی فیصلہ مورخہ 5 دسمبر 2008ءمیں حکم دیا گیا تھا کہ تمام وفاقی محکموں کے اکاﺅنٹس سٹاف کی Up-Graduation نہیں دینا چاہتے وہ بھی اس فیصلہ پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ تقریباً تمام وفاقی محکموں اور وزارتوں نے آپ کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا ہے لیکن واپڈا اتھارٹی ملازمین کی اپیلوں کے باوجود آپ کے فیصلہ پر عمل درآمد کے لئے تیار نہ ہے کچھ ملازمین نے ذاتی شنوائی کے لئے چیئر مین واپڈا سے ملاقات کی کوشش بھی کی جس کی پاداش میں تقریباً گیارہ ملازمین کو معطل کر دیا گیا اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے بنیادی انسانی حقوق سیل کی مداخلت پر معطل شدہ واپڈا ملازمین کو بحال کر دیا گیا لیکن آپ کے فیصلہ پر تا حا ل عمل درآمد نہیں کیا گیا بلکہ ملازمین کو E&D رولز لگانے، دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر اور دیگر تادیبی کارروائیوں کے لئے دھمکایا جا رہا ہے۔ نہایت ادب سے گزارش ہے کہ چیئر مین واپڈا کو حکم صادر فرمایا جائے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ تاریخ 15 مارچ 2010ءپر من و عن عملدرآمد اسی تاریخ سے کیا جائے جس تاریخ سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے عمل درآمد کیا ہے۔ ہزاروں غریب واپڈا ملازمین کے بچے آپ کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا گو ہوں گے۔(میاں محمد سلیم اختر چیئر مین آل پاکستان لیبر فیڈریشن، مکان نمبر18احاطہ نمبر27شوالہ نزد ماڈرن فلور مل شالا مار روڈ، لاہور)
ملک کےلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہےں
مکرمی! بھٹو خاندان نے پاکستان کی سیاست مےں ایک مقام پیدا کیا ہے۔ انہوں نے قربانیاں دے کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس گلشن کو سنوارا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو انکے دونوں بیٹے شاہنواز اور مرتضیٰ بھٹو اور بیٹی بےنظیر بھٹو کے خون نے ملک کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو بھی مضبوط تر کیا ہے اب محترمہ نصرت بھٹو کی موت نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ بھٹوز نے بھاگنے کی بجائے ملک پر جان قربان کرنا ضروری سمجھا، ذوالفقار بھٹو نے آمر ضیاءالحق کی آنکھوں مےں آنکھیں ڈال کر موت کو گلے لگایا اور ثابت کر دیا کہ ظالم سے زندگی کی بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینا بہتر ہے۔ آج بھی انہیں قربانیوں کی بدولت پیپلز پارٹی اقتدار مےں ہے۔ مخالفین جتنا مرضی پروپیگنڈا کر لیں بھٹو کی سیاسی حیثیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ (مدثر ظفر، منڈی بہاﺅالدین کدھر شریف 0300-7565235)