طائف (ممتاز احمد بڈانی) ایماندار لوگ ہیں تو دنےا قائم ہے۔ پاکستانی سرفراز احمد نے 32 ہزار ریال ملنے پر سعودی شہری کو واپس کر کے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی چودھری سرفراز احمد گیارہ سال سے طائف میں الیکٹرونکس ٹیکنیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک سعودی شہری اپنی خراب ٹیپ ریکارڈ ٹھیک کرنے کےلئے دے گیا۔ جب انہوں نے ٹیپ ٹھیک کرنے کےلئے کھولی تو بیٹری کی جگہ بتیس ہزار ریال شاپر میں رکھے تھے۔ اتنی بڑی رقم دیکھ کر وہ پریشان ہو گیا۔ اور ٹیپ ریکارڈر کے مالک کو فون کر کے بلا لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ سعودی شہری کی بیٹی جو سکول ٹیچر ہے۔ اپنی تنخواہ میں بچا بچا کر رقم اس میں رکھتی تھی۔ جس کا گھر والوں کو علم نہیں تھا۔ پاکستانی سرفراز احمد جو وقت نیوز اور نوائے وقت کے لئے فوٹو گرافی بھی کرتے ہیں کی ایمانداری کو دیکھتے ہوئے سعودی شہری نے اسے ہزار ریال بطور انعام دیئے اور پاکستانیوں کی تعریف کی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024