آئیے پاکستان اور روس مل کر خطے اور دنیا کے مستقبل کیلئے کام کریں: صدرمملکت

May 06, 2025 | 21:01

ویب ڈیسک

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارک کشیدگی کم کرنے اور علاقائی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی فتح کا دن جنگ اور امن کی قیمت یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک روس دوستی کے فروغ میں ولادیمیر پوتن کے کردار کا معترف ہوں، یقین ہے کہ پاک روس دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔صدرمملکت نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے پاک روس تبادلوں سے بہتر تعلقات کی بنیاد رکھی گئی. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینےکی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئیے پاکستان اور روس مل کر خطے اور دنیا کے مستقبل کیلئے کام کریں۔

مزیدخبریں