اپریل میں صوبہ بھر میں7 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ بنوائے، ٹریفک پولیس کی رپورٹ جاری

May 06, 2025 | 12:15

ٹریفک پولیس پنجاب نے ماہ اپریل کی ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ بھر میں7 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، 2 لاکھ 45ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 1 لاکھ 60 شہریوں نے لرننگ پرمٹ کی تجدید کروائی ۔ ترجمان کے مطابق  2لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،53ہزار ریگولر جبکہ769 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید بھی کی گئی۔ 4 ہزار 389 شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، 2ہزار 400 شہریوں نے ڈوپلیکیٹ لائسنس ، 98 ہزار 600 سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید ان لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافا ران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی روز میں لرنر اور ریگولر لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صوبہ بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف  مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا جرم ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائیوں سے بچنے کے لئے شہری فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔

مزیدخبریں