نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی جیل میں قید مظفر آباد کا ٹرک ڈرائیور انتقال کر گیا۔ آگرہ جیل حکام نے یوسف شاہ کی تدفین جیل میں ہی کردی۔ یوسف شاہ کے بھتیجے نے بتایا کہ چچا کی موت کی اطلاع وکیل نے دی۔ وہ 2017ء میں کپڑے لیکر مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔ بھارتی پولیس نے منشیات سمگلنگ پر گرفتار کیا تھا۔
بھارتی جیل میں مظفر آباد کا ٹرک ڈرائیور انتقال کر گیا
May 06, 2025