کراچی (کامرس رپورٹر) تاجر رہنماؤں عاطف اکرام شیخ، زبیر طفیل، جاوید بلوانی، شیخ عمر ریحان، ملک خدا بخش، حنیف لاکھانی، فیصل معیز خان، عبد الرشید ابڑو اور دیگر نے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے باوجود مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے شرح سود میں1 فیصد شرح سود کمی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری مانیٹری پالیسی سے مایوس ہے۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ شرح سود میں 3سے 4فیصد کمی متوقع تھی مگر صرف ایک فیصد کمی کی گئی جو مہنگائی میں نمایاں کمی اور دیگر حقائق کے برخلاف ہے۔ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے فیصلے کو ناکافی قدم قرار دیا۔ جاوید بلوانی نے کہا کہ یہ کمی کاروباری برادری کی توقعات پر پورا نہیں اترتی‘ شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کو سنبھالنے کے لیے یہ کمی ناکافی ہے۔ حنیف لاکھانی نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی جائے اور اسے سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔
شرح سود میں1فیصد کمی‘ تاجر برادری نے مانیٹری پالیسی مسترد کر دی
May 06, 2025