بھارت کیساتھ کشیدگی پر فوری اے پی سی  بلائی جائے‘ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی

May 06, 2025

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا پارلیمانی پارٹی نے کہا پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے پاکستانی قوم ذمہ دار، بہادر اور نڈر ہے اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا بھارت کیساتھ کشیدگی پر فوری آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کو دعوت دی جائے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف دنیا کے ہر خطے میں دہشت گردی کیخلاف ہے۔ہمارے ہزاروں شہری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانیں قربان کر چکے ہیں۔پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام سراسر جھوٹ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو نہ معطل کر سکتا ہے نہ ختم، کیونکہ اس کا ثالث ورلڈ بینک ہے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا درحقیقت اعلانِ جنگ ہے۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی راہنماؤں سمیت ان کے اہلخانہ  کی ملاقاتیں کروائی جائیں۔

مزیدخبریں