نئی دہلی (آئی این پی )سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ وادی میں 6 نئے ڈیم بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی موجودگی میں بھارت پاکستان سے پوچھنے کا پابند ہے، حکومت پہلے سے موجود ڈیموں کی گنجائش بڑھانے پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے 6 ماہ پہلے پاکستان کو اطلاع دینے کا پابند ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل ہونے کی وجہ سے اب بھارت بغیر پوچھے منصوبہ شروع کرسکتا ہے۔
مودی کا مقبوضہ کشمیر میں 6 نئے ڈیم بنانے کا ارادہ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
May 06, 2025