ملی یکجہتی کونسل کے عہدیداروں کا پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت

May 06, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر ڈاکٹر محمد زبیر،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،نائب صدور پیر ہارون گیلانی،پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،علامہ شبیر میثمی،علامہ زاہد محمود قاسمی،مفتی گلزار نعیمی،ڈاکٹر اسدعباس نقوی، حافظ عبد الغفار روپڑی،مخدوم نعیم ہاشمی،ڈاکٹر ضمیر اختر خان،ڈاکٹر عطا الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میںمعروف عالم دین سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر تعزیت اور صدمہ کا اظہار کرتے کہا کہ پروفیسر ساجد میر صاحب علم و با عمل رہنما تھے اتحاد امت قرآن و سنت کی بالا دستی،جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی دینی ملی خدمات تا دیر سلامت رہیں گی۔

مزیدخبریں