غلام محمدوستانوی سچے عاشق رسول‘زندگی خدمت خلق میں گزری:سعید احمد عنایت اللہ 

May 06, 2025

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے برصغیر پاک ہند کے نامور عالم دین،مہتمم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم مولانا غلام محمدوستانوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی درس و تدریس، مساجد و مدارس کی تعمیر وتحفظ، تعلیمی مکاتب قرآنیہ اورہسپتالوں کے قیام،خدمت خلق، اوراسلام کی اشاعت میں گذری،وہ علم و عمل کے پیکر سچے عاشق رسول? اور محافظ ختم نبوت تھے انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل اورسکون عطا فرمائے۔

مزیدخبریں