لاہور(کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری مانیٹری پالیسی سے مایوس ہے کیونکہ یہ افراط زر کے مقابلے میں بہت بھاری پریمیم پر مبنی ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں انڈسٹری کی توقعات کے برعکس شرح سود میں محض 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی ہے جبکہ انڈسٹری کی تواقعات 500 بیسس پوائنٹ کی کمی تھی۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے روشنی ڈالی کہ افراط زر حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2024 میں 0.30 فیصد رہی۔ لیکن، پالیسی ریٹ کی شرح آج بھی 11.0 فیصد پر برقرار ہے۔
کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری مانیٹری پالیسی سے مایوس :عاطف اکرام شیخ
May 06, 2025