لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے جس کے تسلسل میں اے آئی جی کمپلینٹس شہریوں کی شکایات سن کر ازالہ کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا روزانہ درجنوں کی تعداد میں شہری اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں۔ رواں سال اب تک 2266 سائلین کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ شہریوں کی شکایات پر اب تک 100 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج کے علاوہ ناقص تفتیش اور تبدیلی تفتیش و دیگر شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری ،رواں سال اب تک 2266 سائلین کی شکایات کا ازالہ
May 06, 2025