لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سفر جاری ہے جس کے تسلسل میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے پراسس کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ترقی کے اہل افسران کی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس (پی ای آرز) اور سروس ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ اسی ماہ کے آخری ہفتے میں ڈی ایس پی عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد کیا جائیگا۔اجلاس میں 300 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور لائے جائیں گے۔میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ترقی کیلئے اہل انسپکٹرز اپنی پرفارمنس ایویلیوشن رپورٹس اور سروس ریکارڈ جلد از جلد مکمل کروائیں۔انسپکٹرز اپنی زیر التوا اپیلیں، انکوائریاں اور دیگر محکمانہ معاملات بھی جلد از جلد نمٹالیں۔
پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سفر جاری،300 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور
May 06, 2025