گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)گوجرانوالہ کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ، ممبران صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ ، عمر فاروق ڈار، سابق میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، سٹی نائب صدر مسلم لیگ(ن)جمشید ایوب بٹ اور سینئر رہنما شیخ ندیم اکرام نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کو 12فیصد سے کم کر کے11فیصد کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جو مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے سرگرم عمل ہے،انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروبار کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوگا، جس کے مثبت اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ معیشت کی بحالی اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی ہے اور آج ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
لیگی قیادت نے ہمیشہ معیشت کی بحالی اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی
May 06, 2025