حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد پولیس نے ضلع میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نزیر کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران صرف دوماہ کے قلیل عرصہ میں منشیات کے 139مقدمات درج کرکے 140ملزمان کو گرفتارکیا جن میںمنشیات کے بڑے بڑے مگرمچھ بھی شامل تھے۔اور پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیوں نے منشیات فروشوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رانا خالد محمود کی زیر صدارت عوامی محاذ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پولیس نے اس مہم کے دوران منشیات فروشوں سے 145کلو چرس10کلو سے زائد افیون ،958لٹر شراب اور 4کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جس پر ڈی پی او عاطف نزیر کی کاوشوںکو جسقدر بھی سراہا جائے وہ کم ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عاطف نزیر کی قیادت میں پولیس ضلع بھر سے منشیات فروشی کے خاتمہ کے لئے جس طرح سرگرم عمل ہے اسکے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔اس سے نہ صرف نوجوان نسل کو موت کے طرف دھکیلنے والوںکی سرکوبی ہورہی ہے بلکہ جرائم میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہورہی ہے
حافظ آباد:رانا خالد محمود کی زیر صدارت عوامی محاذ کا اجلاس
May 06, 2025