دشمن کوایسا جواب دیا جائیگا آنیوالی نسلیں یاد رکھیں گی:اظہر اسلم

May 06, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ممتاز صنعتکاروں اظہر اسلم،عاصم اشفاق ، حیدر سعید مغل اور ملک خرم اقبال نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے ہر دم تیار ہے،بھارت سمجھتا ہے میلی آنکھ سے دیکھ کر سلامت رہ جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے، پاک فوج کا ایک ایک سپاہی شہادت کا جذبہ لیکر میدان میں اترنے کے لیے بے چین ہے اور دشمن کو اس کی زبان میں ایسا جواب دیا جائے گا کہ آنیوالی نسلیں یاد رکھیں گی، انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی عظیم افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے، وطن عزیز کی حرمت پر آنچ آئی تو نہ صرف فوج بلکہ ہر پاکستانی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کا مقابلہ کرے گا،انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون چھوڑ کر خطے میں امن و سلامتی کا راستہ اپنائے، ورنہ انجام بھیانک ہوگا، ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو نیست و نابود کر کے دم لیں گے۔

مزیدخبریں