بڑاگھر (نامہ نگار)محلہ عبداللہ پور ننکانہ موڑ بچیکی کے رہائشی محنت کش رمضان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے گزشتہ روز میری 12 سالہ بیٹی (ع) بی بی اپنی بھتیجی کو سکول سے لینے کیلئے گئی تو سکول کے ساتھ ملحقہ فرنیچر شاپ کا مالک عامر اسے ورغلا کر دکان کے اندر لے گیا اور نازیبا حرکات کرنا شروع کر دیں۔ درخواست دہندہ نے ڈی پی او ننکانہ سے مقدمہ درج کر کے ملزم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اوباش کی 12 سالہ لڑکی سے زیادتی کوشش
May 06, 2025