اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کرنیوالے محب وطن نہیں: عظیم سراء

May 06, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ جب بھی ملک کو خطرات کا سامنا ہوا پاک فوج نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی وطن عزیز کی حفاظت کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کرنیوالے محب وطن نہیں ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ناگزیر ہے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے حکومت کو مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا، ملکی استحکام و معاشی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار کلیدی ہے جبکہ ملک میں پائیدار قیام امن اورسرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں فوجی جوان ہمارے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں اورغیور پاکستانی قوم اپنی جری و بہادر افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔

مزیدخبریں