شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کا تحفظ حکومتی اولین ترجیح ہے ۔ عوام کو گھر کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے پارٹی قیادت کی عوام کودرپیش مسائل پرگہری نظرہے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا غریب پاکستانیوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی، میڈیا سے گفتگو کرتے عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ملکی ترقی کیلئے کام کررہی ہے جسکے ثمرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ عوام کی مثالی خدمت کی جائیگی اور انہیں ریلیف پہنچانے کیلئے مزید موثر اقدامات کئے جائیں گے پارٹی قیادت کی تمام تر جدوجہد کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔
پاکستان کی سلامتی کا تحفظ حکومتی اولین ترجیح ہے : عارف سندھیلہ
May 06, 2025